جموں ،یکم اگست:
مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں کورونا انفیکشن کے 704 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ جن میں سے 210 جموں ڈویژن سے اور 494 کشمیر ڈویژن سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس دوران جموں ڈویژن میں بھی ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ محکمہ صحت کی ٹیموں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13952 کویڈ ٹیسٹ کئے۔ ان میں سے 704 مریضوں کی رپورٹ مثبت پائی گئی۔
کشمیر ڈویژن میں سب سے زیادہ 205 تازہ معاملات ضلع سری نگر سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ بارہمولہ سے 131، بڈگام سے 41، کپواڑہ سے 42، اننت ناگ سے 37، بانڈی پورہ سے 24، گاندربل سے سات اور کولگام ضلع سے سات نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔اگرچہ اس دوران 555 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ لیکن صحت یاب ہونے والوں سے زیادہ متاثر ہونے والے مریضوں کی وجہ سے ریاست میں فعال معاملات کی تعداد بڑھ کر 4859 ہو گئی ہے۔جموں ضلع سے 124، ادھم پور سے دس، راجوری سے دس، ڈوڈہ سے 14، کٹھوعہ سے آٹھ، سانبہ سے دو، کشتواڑ سے 22، پونچھ سے نو، رامبن سے نو اور ریاسی ضلع سے دو تازہ معاملات رپورٹ ہوئے ہیں۔ جموں ڈویژن میں کورونا انفیکشن کے مریضوں کی تعداد 1788 تک پہنچ گئی ہے اور کشمیر ڈویژن میں فعال مریضوں کی تعداد 3071 تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4771 ہو گئی ہے۔
