• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

مودی حکومت کی آمریت سے ڈرنے نہیں، لڑنے کی ضرورت ہے: راہل گاندھی

Online Editor by Online Editor
2022-08-03
in تازہ تریں, قومی خبریں
A A
حکومت کشمیر میں امن وسکون قائم کرنے میں ناکام: راہل
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دہلی، 03اگست:
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ مودی حکومت اپنے خلاف بولنے والوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے، اس لیے ان کی آمریت سے ڈرنے کے بجائے اس کے خلاف لڑنے کی ضرورت ہے منگل کو فیس بک پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں مسٹر گاندھی نے کہا کہ عام لوگ کانگریس کی طاقت ہیں اور جن لوگوں پر حکومت ظلم کر رہی ہے انہیں خود کو تنہا سمجھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کانگریس ان کی آواز ہے اور ان کے ساتھ مل کر ان کی لڑائی لڑے گی۔
انہوں نے کہاکہ "ہمیں ڈکٹیٹر کی عوام کی آواز کو دبانے کی ہر کوشش کا مقابلہ کرنا ہے۔ آپ کے لیے میں اور کانگریس پارٹی لڑتے رہے ہیں، اور آگے بھی لڑیں گے۔ آج ملک میں کن کن مسائل پر بات ہونی چاہیے۔ اچھی طرح جانتے ہیں کیونکہ حکومت کی ہر غلط پالیسی آپ کی زندگی کو متاثر کر رہی ہے۔
مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس پارلیمنٹ کے موجودہ اجلاس میں حکومت سے عوام کے سوالوں کے جواب مانگنے کی کوشش کر رہی تھی، لیکن سب نے دیکھا ہے کہ حکومت نے کس طرح اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ کو معطل کیا اور جب کانگریس نے پالیسیوں کی مخالفت کی تو انہیں گرفتار کیا گیا۔ ایوان ملتوی کروایا گیا اور کل جب بحث ہوئی تو حکومت نے صاف کہہ دیا کہ مہنگائی کوئی مسئلہ ہے ہی نہیں!
انہوں نے کہا کہ ملک بے روزگاری کی وبا سے لڑ رہا ہے، کروڑوں خاندانوں کے پاس مستحکم آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ لیکن حکومت صرف ایک ‘اہنکاری راجہ’ کی شبیہ چمکانے کے لیے اربوں روپے خرچ کر رہی ہے۔ مہنگائی اور ‘گبر سنگھ ٹیکس’ عام آدمی کی آمدنی پر براہ راست حملہ ہے۔ آج کی حقیقت یہ ہے کہ عام آدمی اپنے خوابوں کے لیے نہیں بلکہ دو وقت کی روٹی کے لیے لڑ رہا ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ لوگ ڈکٹیٹر کی ہر بات کو بغیر کسی سوال کے قبول کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ سب کو یقین دلاتا ہوں کہ ان سے ڈرنے اور آمریت کو برداشت کرنے کی ضرورت نہیں ہے، یہ بزدل ہیں، آپ کی طاقت اور اتحاد سے خوفزدہ ہیں، اس لیے وہ ان پر مسلسل حملے کر رہے ہیں، اگر آپ متحد ہو کر ان کا مقابلہ کریں گے، تو یہ ڈر جائیں گے۔ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں، ہم نہ تو ڈریں گے اور نہ ہی انہیں آپ کو ڈرانے دیں گے۔’

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

پیلوسی کے تائیوان دورے کے درمیان مشرقی لداخ میں چین سرحد پر فضائی سرگرمیاں بڑھیں

Next Post

’لال سنگھ چڈھا‘ کے بعد اب’رکشا بندھن‘ کے بائیکاٹ کا مطالبہ

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

2024-12-25
لوک سبھا انتخابات کے بعد ’’افسپا ‘‘ کی منسوخی پر غور کیا جائے گا ۔وزیر داخلہ

نکسلزم اور دہشت گردانہ تشدد سے نمٹنے میں سی آر پی ایف کا کردار قابل تعریف ہے : شاہ

2024-12-25
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
Next Post
’لال سنگھ چڈھا‘ کے بعد اب’رکشا بندھن‘ کے بائیکاٹ کا مطالبہ

’لال سنگھ چڈھا‘ کے بعد اب’رکشا بندھن‘ کے بائیکاٹ کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan