سرینگر04اگست:
پولیس نے جمعرات کو بتایاجموں کے ادھم پور میںایک گاڑی کی زد میں آکر ایک شخص کی موت ہو گئی، جب کہ ایک دوسرے کو ہیروئن اور ایک کروڑ سے زیادہ کی نقدی کے ساتھ اْدھم پور ضلع میں پولیس کے ذریعے ڈرامائی تعاقب کے دوران گرفتار کیا گیا۔
ایک بیان میں، پولیس نے کہا کہ بدھ کے روز پولیس تھانہ ادھم پور کی گشتی پارٹی جو گول میلہ پٹرول پمپ کے قریب ڈیوٹی پر تھی نے دو افراد کو مشکوک انداز میں حرکت کرتے ہوئے دیکھا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس پارٹی کو دیکھ کر دونوں افراد مین روڈ کی طرف بھاگے اور بھاگتے ہوئے ایک شخص کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔بہان میں کہا گیا ہے کہ ڈیوٹی پر موجود پولیس پارٹی نے زخمی شخص کو فوری طور پر ضلع اسپتال منتقل کیا جہاں سے اسے جی ایم سی جموں ریفر کیا گیا اور علاج کے دوران وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔”
متوفی کی شناخت مختیار احمد ولد خلیل الرحمان کپواڑہ کے طور پر کی گئی ہے۔ اس کے دوسرے ساتھی جگتار سنگھ ولد جرنیل سنگھ پنجاب کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا اور اس کی گاڑی کی ہیروئن کی مکمل تلاشی لینے کے بعد تقریباً 250گرام ہئروئن کے 1,91,34,030 روپے کی بھاری نقدی کے ساتھ برآمد ہوئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ابتدائی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں افراد منشیات کے کاروبار میں ملوث تھے۔ تاہم، کیس کی تفصیلی تفتیش جاری ہے۔