سرینگر،10اگست:
جموں و کشمیر پولیس نے کہا کہ بڈگام میں جاری انکاؤنٹر میں سکیوریٹی فورسیز نے ممنوعہ تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ تین عسکریت پسندوں کو گھیر رکھا ہے،ان تین عسکریت پسندوں میں لطیف راتھر بھی ہے،جس پر یہ الزام ہے کہ اس نے راہل بھٹ اور امرین بھٹ سمیت کئی شہریوں کے قتل میں ملوث ہے،کشمیر زون پولیس نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (کشمیر کے حوالے سے ایک ٹویٹ میں کہا۔
چاڈورہ تحصیل آفس کے ملازم راہول بھٹ کوعسکریت پسندوں نے 12 مئی کو ان کے دفتر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جبکہ کشمیری ٹی وی اداکارہ امرین بھٹ کو 26 مئی کو بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا،پولیس نے بتایا کہ بدھ کو جموں و کشمیر کے بڈگام میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم ہوا۔
اس سے پہلے اتوار کو، ممنوعہ تنظیم لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے ایک عسکریت پسند کو ہندوستانی فوج کے 34 آر آر یونٹ نے بڈگام کے علاقے میں گرفتار کیا تھا،اور ان کے قبضہ سے اہلکاروں نے5 پستول،5 میگزین، 50 راؤنڈ کے علاوہ دو دستی بم بھی برآمد کئے تھے۔