سری نگر؍13اگست:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے راج بھون کے عملے میں قومی پرچم تقسیم کر کے جموںوکشمیر میں ’ہرگھر ترنگا‘ مہم کا آغاز کیا۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے شہدأ اور آزادی کے بہادروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور اُنہوں نے کہا کہ ہمارا قومی پرچم گذشتہ 75 برسوں سے ہمارے شہریوں کی اُمید وں اور خوابوں کی علامت ہے اور ایک شاندار مستقبل کی طرف ہمائی رہنمائی کرتا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے تمام شہریوں سے اپیل کی وہ اَپنے گھروں پر ترنگا لہرائیں اور ’’آزادی کا اَمرت مہااُتسو‘‘ پورے جذبے اور حب الوطنی کے ساتھ منائیں۔اِس موقعہ پر راج بھون کے سینئر اَفسران اور تمام عملہ موجود تھا۔
