سرینگر،13اگست:
جموں و کشمیر کے درالحکومت سرینگر میں واقع عید گاہ علاقے میں نامعلوم افراد نے سی آر پی ایف کیمپ پر گرینیڈ سے حملہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق مشتبہ عسکریت ہسندوں کی جانب سے علی جان روڈ، عیدگاہ پر سکیورٹی فورسز پر ایک دستی بم پھینکا گیا۔ اس کی وجہ سے سی آر پی ایف کے ایک اہلکار کو معمولی چوٹیں آئیں۔ سکیورٹی فورسز نے حملہ آور کو پکڑنے کے لیے علاقے کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
