سری نگر: جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے ڈلگیٹ علاقے میں منگل کی شام میوہ فروش کا قتل کیا گیا ۔
پولیس نے ملزم کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ڈلگیٹ سری نگر میں دو میوہ فروشوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس دوران ہلال احمد شیرا ولد ریاض شیرا ساکن ٹنگہ پورہ نے بلال احمد گورو ساکن بمنہ پر تیز دھار والے ہتھیار سے وار کیا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری عمل میں لا کر آلہ قتل کو بھی برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 70/24زیر دفعہ 302آئی پی سی کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
یو این آئی – ارشید بٹ