شوپیاں،16اگست:
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ایک گاﺅں میں بندوق برداروں کی فائرنگ سے ایک غیر مسلم شہری ہلاک جبکہ اس کا بھائی زخمی ہوا ۔تفصیلات کے مطابق چوٹیگام علاقے میں اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے دو افراد پر بندوق برداروں نے نزدیک سے گولیاں چلائیں ،جسکے نتیجے میں سنیل کمار اور پنٹو کمار پسران ارجن ناتھ کمار نامی دو بھائی شدید زخمی ہوئے ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ دونوں زخمی بھائیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں ڈاکٹروں نے سنیل کمار کو مردہ قرار دیا جبکہ اس کا اسپتال میں زیر علاج ہے ۔واقعہ کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آﺅروں کی تلاش شروع کردی ۔پولیس نے اس واقعے کی تصدیق کی ۔پولیس ترجمان نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ملی ٹنٹوں نے ایک باغ میں غیر مسلم بھائیوں کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی ،جسکے نتیجے میں ایک ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا ۔
وادی کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غیر مسلم افراد پر یہ دوسرا حملہ ہے۔ پیر کودیر شام بڈگام ضلع کے گوپال پورہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی طرف سے داغے گئے ایک گرینیڈ سے اقلیتی برادری کا ایک رکن زخمی ہو گیا تھا ۔
