نئی دہلی، 16 اگست :
مرکزی وزیر داخلہ اورکوآپریٹو امت شاہ نے سابق وزیر اعظم بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کو ان کی برسی پر یہاں واقع ‘سدایو اٹل’ یادگار پر جاکر خراج عقیدت پیش کیا۔
شاہ نے منگل کو ٹویٹ کیا، محترم اٹل جی نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ ماں بھارتی کی شان کو بحال کرنے کے لیے وقف کیا۔ انہوں نے ہندوستانی سیاست میں غریبوں کی فلاح و بہبود اور گڈ گورننس کا ایک نیا دور شروع کیا اور ساتھ ہی دنیا کو ہندوستان کی ہمت اور طاقت کا احساس دلایا۔ آج ان کی برسی پر انہیں خراج عقیدت۔