نئی دہلی، 18 اگست:
مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات نے جمعرات کو آئی ٹی رولز 2021 کے تحت ہندوستان کی قومی سلامتی، خارجہ تعلقات اور امن عامہ سے متعلق پروپیگنڈا کرنے والے آٹھ یوٹیوب چینلز کو بلاک کر دیا۔
بلاک کیے گئے چینلز میں 7 بھارتی اور 1 پاکستانی یوٹیوب چینل شامل ہے۔ ان یوٹیوب چینلز کے 114 کروڑ سے زیادہ ویوز ہیں اور ان کے کل 85 لاکھ 73 ہزار سبسکرائبر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان بلاک شدہ یوٹیوب چینلز سے فرضی بھارت مخالف مواد منیٹائز کیا جا رہا تھا۔
ان میں ڈیموکریسی ٹی وی، یو اینڈ وی ٹی وی، ایم رضوی، گلوریس پون متھلانچل، سیٹ ٹاپ 5، سرکاری اپڈیٹس اور سب دیکھو چینلز شامل ہیں جن کے 12.90 لاکھ سبسکرائبر ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایک پاکستانی چینل نیوز کی دنیا کو بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔ ان تمام چینلز کے لاکھوں سبسکرائبرز ہیں۔