سرینگر،18 اگست:
ہندوستانی فوج کے نئے پیٹرن کے جنگی لباس کے غیر مجاز خرید فروخت کو روکنے کے لئے ڈوڈہ میں تعینات دس راشٹریہ رائفلز کے اہلکاروں کی ایک ٹیم نے قصّبہ ڈوڈہ میں ایک بیداری مہم کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں لوگوں کو نئے ڈیجیٹل پیٹرن کے جنگی لباس کی غیر مجاز فروخت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ بھارتی فوج کے زیر استعمال نئے پیٹرن کی نقاب کشائی اس سال جنوری میں کی گئی ۔
فوج نے بتایا کہ جنگی یونیفارم صرف سینٹرل پروکیورمنٹ اور کینٹین اسٹورز ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے ہی دستیاب ہوگا۔ فوج کے تمام اہلکار سی ایس ڈی سے ڈیجیٹل پیٹرن کا مواد خریدیں گے۔ اور اسے اپنی پیمائش کے مطابق سلائی کریں گے۔ ماضی میں دیکھا گیا تھا کہ جنگی لباس کے لئے مواد مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب تھا ۔جس سے فوجی اداروں کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں کی سلامتی کو بھی شدید خطرہ لاحق تھا۔
فوج کی ٹیم نے آگاہی مہم کے دوران فوج کے جنرل اسٹورز اور درزی کی دکانوں پر پمفلٹ تقسیم کو تقسیم کیا۔ پمفلٹ میں واضح طور پر غیر مجاز دکانداروں کے ذریعے ایسے کپڑوں کی فروخت پر پابندی کا ذکر کیا گیا ہے ۔جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں نئے پیٹرن کے ڈیجیٹل جنگی لباس فروخت کرنے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
