سرینگر/18اگست:
جموں و کشمیر میں مسلسل ٹارگٹ کلنگ کے واقعات منظر عام پر آ رہے ہیں۔ وادی میں غیر مسلم لوگوں بالخصوص ہندو سماج کے لوگوں کے قتل کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔
اس سال نامعلوم بندوق برداروں نے وادی میں 21 شہریوں اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی ہے۔ ان میں 15 عام شہری بھی شامل ہیں۔ اس سال اب تک چار غیر کشمیری مزدوروں کوجنگجوئوں نے نشانہ بنایا ہے۔جنوری میں اننت ناگ میںملیٹنٹوں کے ہاتھوں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا تھا۔ فروری میں ایسی کوئی ہلاکتیں نہیں ہوئیں۔ مارچ میں سب سے زیادہ سات افراد کوملیٹنٹوں نے نشانہ بنایا۔ ان میں پانچ عام شہری، شوپیاں میں چھٹی پر گھر آنے والے سی آر پی ایف جوان اور بڈگام میں ایک ایس پی او کوملیٹنٹوں نے ہلاک کر دیا۔ حملے میں زخمی ہونے والے ایس پی او کا بھائی بھی بعد میں چل بسا۔اپریل میں سرپنچ سمیت دو، مئی میں دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد کو نشانہ بنایا گیا۔ 12 مئی کو پی ایم پیکیج میں تعینات ایک کشمیری پنڈت ملازم راہول بھٹ کو چاڈورہ میں ان کے دفتر میں داخل ہونے کے بعدملیٹنٹوں نے ہلاک کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی ٹی وی آرٹسٹ امرین بھٹ اور ٹیچر رجنی بالا جو جموں ڈویڑن کے سامبا کی رہنے والی ہیں، کوملیٹنٹوں نے اسکول کے احاطے میں قتل کر دیا۔
جون میں ایک غیر مقامی بینک منیجر، ایک غیر مقامی مزدور اور ایک پولیس انسپکٹر بھی ملیٹنٹوں کی گولیوں کا نشانہ بنے۔ اگست میں اب تک ملیٹنٹوں کے ہاتھوں دو غیر مقامی مزدور ہلاک ہو چکے ہیں۔ بانڈی پورہ سے پہلے 9 اگست کو 4 اگست کو پلوامہ میں بہار کے رہنے والے ایک مزدور کو نشانہ بنایا گیا۔ 16 اگست کوملیٹنٹوں نے شوپیاں میں ایک کشمیری پنڈت کو نشانہ بنایا۔وادی میں ٹارگیٹ کلنگ کے واقعات میں 16 اگست کو شوپیاں میں ایک کشمیری پنڈت کا قتل کیا گیا ۔ 9 اگست: بہار کے مہاجر مزدور کا بانڈی پورہ میں قتل،4 اگست: پلوامہ میں بہار کے رہائشی مزدور کا قتل کیاگیا ،18 جون: پلوامہ میں پولیس سب انسپکٹر فاروق احمد میر کا قتل،2 جون: شام دیر گئے بڈگام میں دہشت گردوں نے دو غیر کشمیری مزدوروں کو نشانہ بنایا، ایک ہلاک، ایک زخمی،2 جون: کولگام ضلع میںملیٹنٹوں نے ایک بینک منیجر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔31 مئی: کولگام کے گوپال پورہ میں ہندو خاتون ٹیچر رجنی بالا کا قتل،25 مئی: ٹی وی آرٹسٹ امرین بھٹ کا بڈگام میں گھر میں قتل۔ اس کا 10 سالہ بھتیجا بازو میں گولی لگنے سے زخمی ہوا۔24 مئی: سری نگر میں پولیس اہلکار سیف اللہ قادری کا قتل۔ اس کی 7 سالہ بیٹی زخمی،17 مئی: بارہمولہ میں شراب کی دکان پر گرینیڈ حملہ، راجوری سیلز مین رنجیت سنگھ ہلاک، تین زخمی13 مئی: پلوامہ کے گدورہ گاؤں میں غیر مسلح پولیس اہلکار ریاض احمد کا قتل،12 مئی: کشمیری پنڈت کے ملازم راہول بھٹ کو بڈگام میں چاڈورہ تحصیل دفتر میں گھس کر قتل کر دیا گیا۔7 مئی: سری نگر میں ڈاکٹر علی جان روڈ پر آئیوا پل کے قریب ایک ملیٹنٹوں حملے میں پولیس کانسٹیبل غلام حسن ڈار ہلاک کیا گیا ۔
