نئی دہلی ،18اگست:
ٹیلی مواصلات کے محکمے نے ٹیلی کام آپریٹروں کو اسپیکٹرممختص کردئیے ہیں جس سے 5 جی خدمات کے آغاز کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔مواصلات اور اطلاعاتیٹکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ اسپیکٹرم دئیے جانے کی خاطر خطوط جاریکردئیے گئے ہیں۔ جناب ویشنو نے ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والوں سے درخواست کی ہیکہ وہ 5 جی کے آغاز کے لئے تیاریکرلیں۔
بھارتی انٹرپرائزز کے چیئرمین سنیل متّل نے اسپیکٹرم کی نیلامی سے متعلقسبھی معاملات پر ٹیلی مواصلات کے محکمے کی جانب سے تیزی سے عمل آوری کئے جانے کیستائش کی ہے۔ کلAIRTEL نے اسپیکٹرم کی بقایا رقم کے طور پر 8 ہزار312 اعشاریہ چار کروڑ روپے ادا کئے اور اسے کچھ ہی گھنٹوں میں اس کے لئے مختص کئیگئےFrequency Bands کا خط موصول ہوگیا۔ جنابمتل نے کہا کہ اسپیکٹرم کے ساتھ E-Band بھی دئیے گئے ہیں جیسا کہوعدہ کیا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ کوئی پریشانی نہیں، کوئی پیروی نہیں، زیادہبھاگ دوڑ نہیں اورکسی طرح کے بڑے بڑے دعوے نہیں۔ اس سے کاروبار کرنے میں آسانی ہوگیجیسا کہ ہونی چاہئے۔
فری کوئنسی دئیے جانے کے ساتھ ہی ٹیلی کام آپریٹر 5Gنیٹ ورک کا کام شروعکرسکتے ہیں۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ حکومت اور ٹیلی کام آپریٹر جلد ازجلد 5G خدمات کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔ شایدآئندہ ماہ سے اس کا آغاز ہوجائے۔
