جموں، 23 اگست :
جموں و کشمیر میں 6 گھنٹے کے اندر دو بار زلزلہ آیا۔ پہلا زلزلہ پیر کی آدھی رات 2 بجے کے بعد آیا جبکہ دوسرا بدھ کی صبح 8 بجے کے قریب آیا۔ اس کی وجہ سے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
جموں و کشمیر میں نصف شپ 2 بج کر 20 منٹ پر 3.9 کی شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق زلزلہ کٹرا سے 61 کلومیٹر مشرق میں آیا۔ زلزلے کی گہرائی زمین سے 10 کلومیٹر نیچے تھی۔ رات ہونے کی وجہ سے اکثر لوگوں کو اس زلزلے کا علم نہیں ہوا۔ اس زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے والے گھروں سے باہر نکل آئے۔
اس زلزلے کے جھٹکے کے صرف 6 گھنٹے بعد ہی منگل کی صبح 8 بجکر 3 منٹ پر 2.9 کی شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق زلزلہ ادھم پور سے 26 کلومیٹر مشرق میں آیا۔ زلزلے کی گہرائی زمین سے 5 کلومیٹر نیچے تھی۔ اس زلزلے کی شدت پہلے زلزلے سے بہت کم تھی۔
