سرینگر، 24 اگست:
سرینگر میں دریائی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بدھ کے روز دو کم عمر نوجوانوں کو دریائے جہلم میں ڈوبنے سے بچایا۔ تفصیلات کے مطابق احسان جاوید لون (16) اور فہیم نثار کھنڈرو (14) ساکنہ زیرو برج سرینگر کے قریب نہا رہے تھے کہ ڈوبنے لگے۔ اس دوران دریائے پولیس کی پٹرولنگ ٹیم نے بروقت مداخلت کی اور دونوں لڑکوں کو دریائے جہلم سے بازیاب کرا لیا۔
پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ان لڑکوں میں سے ایک احسان جاوید بمشکل تیراکی کا اے بی سی جانتا ہے اور اس کے باوجود اس نے اپنے دوست کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جہلم میں ڈبکی لگائی۔شکر ہے کہ ہم گشت پر تھے اور دونوں لڑکوں کو زندہ پانی سے باہر نکال لیا۔ ہم نے ان کے اہل خانہ سے رابطہ کیا اور انہیں ان کے حوالے کر دیا۔