سرینگر، 25 اگست:
نیشنل کانفرنس (این سی) کے سربراہ اور پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی) کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعرات کو کہا کہ یہ اتحاد کبھی ختم نہیں ہوگا، تاہم انتخابات کا فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ ناموافق بیانات آئیں گے، لیکن ایسے حالات سے نمٹنے کے لیے ہمت کی ضرورت ہے۔اگر آپ ہمت نہیں کر سکتے تو آپ لوگوں کے لیے کچھ اچھا نہیں کر سکتے۔ اس کے علاوہ، قربانیوں کے لیے خود کو تیار رکھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کے بارے میں فیصلہ اس وقت کی زمینی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ این سی کی صوبائی کمیٹی کے ارکان نے کل ایک میٹنگ کے دوران پی اے جی ڈی کے حلقوں کی طرف سے پارٹی کے ساتھ کئے گئے غیر منصفانہ سلوک کی مذمت کی تھی۔
