نئی دہلی، 27 اگست:
جسٹس یو یو للت نے آج ملک کے نئے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے انہیں حلف دلایا۔ جسٹس یو یو للت کو جسٹس این وی رمنا کے 26 اگست کو ریٹائر ہونے کے بعد چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔ وہ ملک کے 49ویں چیف جسٹس ہوں گے۔
10 اگست کو صدر جمہوریہ نے جسٹس للت کو چیف جسٹس مقرر کیا۔تھا ان کی بطور چیف جسٹس مدت ملازمت 8 نومبر تک ہوگی۔ جسٹس للت 9 نومبر 1957 کو پیدا ہوئے تھے۔ جون 1983 سے وکالت شروع کی۔ 1985 تک بامبے ہائی کورٹ میں پریکٹس کرنے کے بعد وہ جنوری 1986 میں دہلی شفٹ ہو گئے۔ اپریل 2004 میں انہیں سپریم کورٹ میں سینئر ایڈووکیٹ کا درجہ دیا گیا۔ انہیں 2جی کے معاملے میں سی بی آئی کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔ انہیں 13 اگست 2014 کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا تھا۔
