کولکاتہ، 27 اگست:
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر سوربھ گانگولی نے کہا ہے کہ جدوجہد سے نبر آزما وراٹ کوہلی کو نہ صرف ہندوستان بلکہ اپنے لیے بھی رن بنانے کی ضرورت ہے۔
کولکاتہ میں گانگولی نے سینکو گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کے ڈی جی گولڈ پروموشنل ایونٹ سے الگ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، کوہلی کو نہ صرف ہندوستان کے لیے بلکہ اپنے لیے بھی رنز بنانے کی ضرورت ہے۔ امید ہے کہ یہ ان کے لیے اچھا سیزن رہے گا۔ ہم سب پر اعتماد ہیں کہ وہ واپسی کرے گا۔
کوہلی کی آخری بین الاقوامی سنچری 2019 میں ایڈن گارڈن میں بنگلہ دیش کے خلاف گلابی گیند کے ٹیسٹ کے دوران بنی تھی۔گانگولی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جیسا کہ ہم سب ان کے سنچری بنانے کا انتظار کر رہے ہیں، وہ خود بھی اس کے لیے کام کر رہے ہوں گے۔
انہوں نے کہا، ‘ٹائمنگ کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی میں سنچری بنانے کے امکانات کم ہیں۔ لیکن امید ہے کہ یہ کوہلی کے لیے بڑا سیزن ہوگا۔33 سالہ سابق ہندوستانی کپتان کوہلی، جو دورہ انگلینڈ میں ایک بھی نصف سنچری بنانے میں ناکام رہے تھے اور انہیں ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے خلاف محدود اوورز کی سیریز میں آرام دیا گیا تھا، اب ایشیا کپ کے ذریعہ ایک مہینے کے بریک کے بعد واپسی کر رہے ہیں۔
کوہلی کا اپنے آخری پانچ میچوں میں سب سے زیادہ اسکور انگلینڈ کے خلاف برمنگھم میں دوبارہ شیڈول پانچویں ٹیسٹ میں تھا، جہاں انہوں نے 20 رن بنائے۔ رائل چیلنجرز بنگلور کی کپتانی چھوڑنے کے بعد، کوہلی نے آئی پی ایل 2022 میں 16 میچوں میں 22.73 کی اوسط سے 341 رن بنائے۔دفاعی چمپئن بھارت ایشیا کپ 2022 میں اپنی مہم کا آغاز روایتی حریف پاکستان کے خلاف دبئی میں میچ سے کرے گا۔