سرینگر /30اگست:
جنگجو مخالف آپریشنوں میں تیزی کے بیچ جنوبی ضلع شوپیان کے ناگہ بل علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوؤںکے مابین مسلح تصادم آرائی میں عسکری تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ دوجنگجوجاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے جھڑپ میںدوجنگجوؤں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مہلوکین سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی ضبط کر لیا گیا ۔
پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ناگہ بل شوپیان میں جنگجوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس نے منگل کے بعد دوپہر علاقے کو محاصرہ میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کردی۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جونہی علاقے میں سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کردیا تو وہاں چھپے بیٹھنے عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی علاقے میں جھڑپ شروع ہوئی۔
ذرائع کے مطابق اسی دوران فورسز کی اضافی کمک علاقے کی جانب روانہ کی گئی جنہوں نے پورے علاقے کو سیل کر دیا اور جنگجوؤںکے فرار ہونے کے تمام راستے سیل کر دئے گئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی فائرنگ کے نتیجے میںگولیوں کے تبادلے کے بعد علاقے کا محاصرہ وسیع کر دیا گیا ہے اور ملی ٹنٹوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میںکچھ وقت تک گولی باری ہوئی جس کے ساتھ ہی ایک جنگجو جاں بحق ہو گیا جس کے بعدکچھ دیر تک خاموشی چھا گئی تاہم ساتھ ہی علاقے میں دوبارہ فائرنگ شروع ہوئی اور بعد میں جھڑپ اختتام ہونے کے ساتھ ہی مزید ایک جنگجو جاں بحق ہو گیا جس کے ساتھ ہی جھڑپ میں جاں بحق ہونے والے جنگجوؤںکی تعداد 2ہوئی ۔
پولیس ترجمان نے جھڑپ میں دوملی ٹنٹوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حفاظتی عملے کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ملی ٹینٹ جنوبی ضلع شوپیان کے دربگام علاقے میں چھپے بیٹھے ہیں تو پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طورپر فوراً اس علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور انہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے کارروائی شروع ہوئی ۔
ا نہوں نے بتایا کہ فرار ہونے کے تمام راستے مسدود پا کر ملی ٹینٹوں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز اور اس طرح رات بھر جاری رہنے والی جھڑپ میں دوملی ٹینٹ مارے گئے۔ا±ن کے مطابق تصادم کی جگہ مہلوک جنگجووں کی نعشیں برآمد کرکے ا±ن کے قبضے اسلحہ و گولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جھڑپ میں ابھی تک دو ملی ٹنٹ مارے گئے جن کا تعلق عسکری تنظیم لشکر طیبہ سے ہے اور علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے ۔
