سری نگر30، اگست:
خطہ چناب کے ضلع کشتواڑ کے دور افتادہ علاقے میں ایک سوموگاڑی حادثے کی شکار ہوئی ہے جس کے نتیجے میں گاڑی 3سو فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 7افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ5دیگر زخمی ہوئے جن کو مقامی لوگوں نے فوج اور پولیس نے نکال کر چھاتروہسپتال منتقل کیا ہے ۔
کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ضلع کشتواڑ کے بونڑاچھاترو علاقے میں میں منگل کے روز بعد دوپہر ایک نجی گاڑی زیر نمبر (JK17-9117)ڈارئیور کے قابو سے باہر ہوئی 300فٹ گہری کھائی میں جا گری ہے جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 12افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن کو مقامی لوگوں پولیس اور فوج نے باہر نکالنے کی کوشش کی ہے جس دوران 7افراد ہسپتال پہنچانے سے قبل ہی لقمہ اجل بن گئے جبکہ 5دیگر افراد کو چھاترو ہسپتال علاج معالجے کے لئے منتقل کیا گیا ہے جن میں بیشتر کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔
