نئی دہلی، 31 اگست:
بھاری قرض کے بوجھ تلے دبے صنعتکار انل امبانی کی کمپنی ریلائنس کیپٹل فروخت ہونے کے لئے تیار ہے۔ اسے خریدنے کے لیے کل 14 پیشکشیں موصول ہوئی ہیں۔ اس کے لیے قرارداد(ریزالوشن سبمٹ) جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 اگست تھی۔
ریلائنس کیپٹل کوخریدنے کے لیے قرض دہندگان (لینڈرس)کواس کےلئے 14آفرز موصول ہوئے ہیں، جن میں پیرامل گروپ کی قیادت والا کنسورشیم بھی شامل ہے۔ اس کے ساتھ ہی اوک ٹری کیپٹل، ٹورنٹ انوسٹمنٹ،انڈس انڈ انٹرنیشنل اور کاسمی فنانشیل سروسز نے بھی بولی لگائی ہے۔
ان 14 کمپنیوں نے ریلائنس کیپٹل کو مکمل طور پر خریدنے یا کچھ کلسٹر خریدنے کے لیے بولیاں لگائی ہیں۔ خاص طور پرایڈونٹ انٹرنیشنل اور زیورخ انشورنس نے ریلائنس جنرل انشورنس میں 100 فیصد شیئرخریدنے کے لیے بولی لگائی ہے۔ نوین جندل گروپ کی کمپنی جندل پاور نے ریلائنس اسیٹ ری کنسٹرکشن کمپنی کے ساتھ ساتھ ریلائنس کیپٹل کے لیے بولی لگائی ہے۔ اس کے علاوہ آتھم انوسٹمنٹ نے بھی کمپنی کے لیے بولی لگائی ہے۔
