سری نگر:2ستمبرـ:
جموں و کشمیر کے راجوری اور پونچھ اضلاع کو ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر جمعہ کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا تھا۔
سیکورٹی ذرائع نے انکشاف کیاکہ اس وقت راجوری اورپونچھ اضلاع میں2 سے 3 ملی ٹنٹ گروپ موجود ہیں۔جموں و کشمیر پولیس نے کہا کہ الگ مقامات پرموجود ملی ٹنٹ گروپوں کی نقل و حرکت کی پیروی کی جا رہی ہے اور ان کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق پورا خطہ ہائی الرٹ پر ہے۔سیکورٹی حکام نے کہاہے کہ دونوں اضلاع میں اہم تنصیبات کی حفاظت کو بڑھا دیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے کہاکہ خطہپیر پنجال میں 2سے 3 الگ ہونے والے ملی ٹنٹ گروپ ہمارے ریڈار پر ہیں۔ ہم باقاعدگی سے ان کی پیروی کر رہے ہیں اور وہ جلد ہی نشانے پر آجائیں گے۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق پونچھ،راجوری زون پولیس کے ڈی آئی جی حسیب مغل نے کہا کہ ایک دوسرے الگ ہونے والے دہشت گردوں کا جلد خاتمہ کر دیا جائے گا۔
انہوں نے لوگوں سے مشتبہ نقل و حرکت یا اشیاءکے بارے میں معلومات فوری کارروائی کے لئے سیکورٹی فورسز کومعلومات فراہم کرنے کو بھی کہا۔اطلاعات کے مطابق ہائی الرٹ کے تحت تقریباً ہر روز محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔جے کے این ایس