سرینگر،06ستمبر:
جموں کشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں سرینگر کے مضافات کھنمو میں چھاپے کے دوران ایک کمین گاہ سے آئی ای ڈی برآمد کرکے اسکو ناکارہ بنا دیا۔
پولیس نے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘کھنمو میں عسکریت پسندوں کے چُھپے ہونے کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کیا اور دوران تلاشی کمین گاہ سے 30 تا 35 کلو آئی ای ڈی برآمد کیا۔
پولیس نے کہا کہ فوج کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
