سری نگر،07ستمبر:
جموں وکشمیر پولیس نے دعویٰ کیا کہ بجبہاڑہ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ مختصر تصادم آرائی کے دوران دو ملی ٹینٹوں کو مار گرایا گیا۔
جموں وکشمیر پولیس نے بدھ کی سہ پہر کو کہا کہ تھجوارہ بجبہاڑہ میں چانس انکاونٹر کے دوران دو ملی ٹینٹ مارے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ مہلوک ملی ٹینٹوں کی شناخت اور اُن کی تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تھاجوارہ بجبہاڑہ میں دوملی ٹینٹ کو مار گرانے کی اطلاع ملتے ہی مزید سیکورٹی فورسز کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے اور آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ مارے گئے جنگجووں کی شناخت کے بارے میں پولیس نے تحقیقات شروع کی ۔(یو پی آئی)