سرینگر، 08 ستمبر:
انتظامیہ کے مفاد میں بدھ کو جموں کشمیر سرکار نے جے کے اے ایس کے پانچ افسران کا تبادلہ عمل میں لایا گیا۔ ایک سرکاری حکم کے مطابق، سندیش کمار شرما (جے کے اے ایس)، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بلاور، جو سب رجسٹرار کا اضافی چارج رکھتے ہیں، کو تبدیل کرکے حکومت کے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے اسپیشل سیکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
تلک راج (جے کے اے ایس)، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، بسولی، جو سب رجسٹرار بسولی کا اضافی چارج سنبھالے ہوئے ہیں، کا تبادلہ کرکے پروگرام آفیسر، آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ، ادھم پور، دستیاب اسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔
روی موہن کھجوریا (جے کے اے ایس)، حکومت کے ایڈیشنل سکریٹری، ریونیو ڈپارٹمنٹ کو دستیاب اسامی پر تبدیل کرکے رجسٹرار، ضلع ادھم پور کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔اجیت سنگھ (جے کے اے ایس)، چیف ایگزیکٹیو آفیسر، ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی، بنی-بسولی، جس کا ہیڈ کوارٹر بسولی میں ہے، کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بسولی کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ وہ اگلے احکامات تک اپنے فرائض کے علاوہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر، ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی، بنی بسولی اور سب رجسٹرار بسولی کے عہدوں کا چارج بھی سنبھالیں گے۔
جے اینڈ کے سروسز سلیکشن بورڈ میں ایڈیشنل سکریٹری ونے کھوسلہ (جے کے اے ایس) کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بلاور تعینات کیا گیا ہے۔ اس آرڈر میں مزید کہا کہ وہ اگلے احکامات تک اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ سب رجسٹرار، بلاور کے عہدے کا چارج بھی سنبھالیں گے۔
