جموں، 9 ستمبر:
جموں سری نگر قومی شاہراہ کو جمعہ کو دونوں طرف ہلکی گاڑیوں کے لیے بحال کر دیا گیا تاہم بھاری گاڑیوں کو ہلکی گاڑیوں کے گزرنے کے بعد ہی جانے کی اجازت ہوگی۔ وہیں تمام چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کے گزرنے کے بعد ہی سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں کو جانے کی اجازت ہوگی۔
جمعہ کی صبح آٹھ بجے سے ایک بجے تک جموں۔سری نگر قومی شاہراہ پر دونوں طرف سے ہلکی اور نجی مسافر گاڑیوں کے گزرنے کے بعد حکام کے ذریعہ بھاری گاڑیوں کو ادھم پور سے سری نگر منتقل کیا جائے گا۔ تاہم ہلکی گاڑیوں کے گزرنے کے دوران گاڑیوں کی رفتار سست رکھی گئی ہے کیونکہ بار بار لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑک دوطرفہ ٹریفک کے لئے موزوں نہیں رہتی ہے اور اس طرح حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
حکام نے سیکورٹی فورسز سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پیروی کرنے اور ہائی وے پر موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہی اپنی گاڑیوں کو جموں سے سری نگر منتقل کریں۔ دریں اثنا سری نگر-سون مرگ-گمری سڑک کو جمعہ کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے کھلا رکھا گیا ہے۔
راجوری اور پونچھ اضلاع کو جنوبی کشمیر کے شوپیاں سے ملانے والی مغل روڈ اور ایس ایس جی روڈ بھی ہلکی گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے دونوں طرف کھلی ہیں۔ ہلکی گاڑیوں کے جانے کے بعد ہی بھاری گاڑیوں کو جانے کی اجازت ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت کے بعد کسی بھی گاڑی کو ان راستوں پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔