جموں ،9 ستمبر:
ایک مذہبی پروگرام میں دیوی پاروتی کا کردار ادا کرنے والا ایک مرد فنکار جموں شہر کے مضافات میں اسٹیج پر گرنے کے بعد فوت ہوگیا۔ اس کے آخری لمحات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ 20 سالہ یوگیش گپتا بشنہ تہل کے کوٹھہ سونیا بستی میں رات کے جاگرن میں بھگوان شیو کے ڈانسنگ اور میوزک تقریب میں پرفارم کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈانسنگ پرفارمنس کے دوران وہ ہجوم کی تالیوں کے درمیان اسٹیج کے فرش پر لڑھک رہا تھا لیکن اٹھ نہیں سکا۔ کافی کوشش کے باوجود جب وہ اٹھنے میں ناکام رہا تو بھگوان شیو کا کردار ادا کرنے والے اداکار اور کچھ لوگ اسٹیج پر پہنچے اور اسے اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
