سوپور،10ستمبر:
شمالی کشمیرکے سوپور سب ضلع میں سیکورٹی فورسز نے ملی ٹنٹوں کے4معاونین کو گرفتار کرکے لشکر طیبہ کے ایک نیٹ ورک کا پردہ فاش کرنے کادعویٰ کیا۔
اطلاعات مطابق پولیس نے بتایاکہ ابتدائی طور پر پولیس، فوج اور سی آرپی ایف کی طرف سے گوسی آباد چوک چنکی پورہ سوپورپر قائم ایک مشترکہ چوکی سےملی ٹنٹوں کے2معاونین کو گرفتار کیا گیا ۔چیکنگ کے دوران2افراد کی مشکوک حرکت نوٹ کی گئی اور اُنہیں رکنے کو کہا گیا لیکن انہوں نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ تاہم انہیں تدبیر سے پکڑ لیا گیا۔ سوپور پولیس بتایا کہ ان کی ذاتی تلاشی پر2گرینیڈ برآمد ہوئے۔گرفتار افرادمیں شاکراکبرگوجری ساکنہ کلوسہ بانڈی پورہ اورمحسن وانی ساکنہ ژنڈ سنگرامہ بارہمولہ شامل ہیں ۔
پولیس ذرائع نے کہاکہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ گرفتار افراد کالعدم تنظیم ایل ای ٹی کے او جی ڈبلیوز ہیں اور سیکورٹی فورسز اور شہریوں پر حملے کرنے کےلئے مسلسل موقع کی تلاش میں تھے۔ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران پکڑے گئے بالائی زمین کارکنوں نے دیگر 2 ارکان کے ناموں کا انکشاف کیا جن کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اوراُن سے مزید اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا جس میں ایک چینی پستول، ایک پستول میگزین، سات زندہ پستول راونڈز، 25 اے کے47 رائونڈز اور دھماکہ خیز مواد شامل ہےپولیس نے بتایا کہ دیگر2گرفتارOGWs کی شناخت ہمایوں شارق ساکنہ گوسی آباد چنکی پورہ سوپور اور فیضان اشرف وانی ساکنہ نادی ہل رفیع آباد کے طور پر کی گئی ہے۔
