جموں ،11 ستمبر:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اعلان کیا کہ جموں و کشمیر کے خزانے کا ایک روپیہ بھی منوج سنہا اور ان کے خاندان پر خرچ نہیں کیا جائے گا۔اس بات کو برقرار رکھتے ہوئے کہ تین امتحانات (سب انسپکٹرز، فنانشل اکاؤنٹس اسسٹنٹ اور جے ای سول) کی منسوخی ناانصافی نہیں بلکہ انصاف ہے، انہوں نے کہا کہ ہنر اور قابلیت کے حامل نوجوانوں کے ساتھ کوئی امتیاز نہیں کیا جا سکتا۔
مزید بتایا کہ کچھ لوگ نوکری کے مواقع فراہم کرنے کے نام پر دکانیں چلا رہے تھے۔ ہم نے ان دکانوں کو بند کر دیا ہے۔ ہم کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور تمام ملزمان کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ تینوں امتحانات اکتوبر میں ہوں گے۔سنہا نے اعلان کیا کہ پرچی پر نوکریاں دینے کا نظام ختم ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب صرف نوجوانوں کی قابلیت اہم ہے۔اس کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے اُنہوں نے تینوں امتحانات منسوخ کرکے لاکھوں نوجوانون کے ساتھ انصاف کیا ہے ۔اور اکتوبر مہینے میں دوبارہ امتحانات منعقد کئے جائیں گے تاکہ نوجوانوں کا وقت ضائع نہ ہو ۔اصغر/ہندوستھان سماچار