کشتواڑ،15ستمبر:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کشتواڑ کے اَپنے دورے کے دوسرے دِن این ایچ پی سی ڈلہستی پاور پروجیکٹ کے زیر اہتمام شجرکاری پروگرام میں شرکت کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے چیف سیکرٹری ڈاکٹر کمار مہتا اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار کے ساتھ این ایچ پی سی ڈلہستی پاور سٹیشن کے چناب بھون میں سیب کے پودے لگائے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ ہماری ترقی فطری طور پر ماحولیاتی وسائل سے منسلک ہے ۔ ہمیں اَپنے روایتی نظام زندگی اورماحولیاتی سا لمیت کو برقرار رکھنا چاہیے۔ قدرتی وسائل کا تحفظ اور بحالی اِقتصادی ترقی کے لئے شرط ہے۔‘‘
اِس موقعہ پر اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ ، صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار ، ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ ڈاکٹر دیو نش یادو کے علاوہ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ریجن جموں دیپک سہگل اور جنرل منیجر ( اِنچارج) دلہستی پاور سٹیشن ایم کے کشیپ گروپ اور سینئر اَفسران موجود تھے۔