• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

لیفٹیننٹ گورنر کا دورۂ ڈوڈہ:مرکزی اور یو ٹی حکومت کی اسکیموں اور میگا ترقیاتی پروجیکٹوں پر عمل آوری کی پیش رفت کا جائزہ لیا

بہتر سڑک رابطہ ، سیاحت ، زراعت ، روزگار کے مواقع کو فروغ دینے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال

Online Editor by Online Editor
2022-09-15
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
لیفٹیننٹ گورنر کا دورۂ ڈوڈہ:مرکزی اور یو ٹی حکومت کی اسکیموں اور میگا ترقیاتی پروجیکٹوں پر عمل آوری کی پیش رفت کا جائزہ لیا
FacebookTwitterWhatsappEmail

ڈوڈہ/ 15 ستمبر:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ڈوڈہ کے اپنے دورے پر ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں ضلع میں مرکزی اور یو ٹی حکومت کی اسکیموں اور میگا ترقیاتی پروجیکٹوں کے نفاذ کی پیش رفت کا جائیزہ لیا گیا ۔ پونچھ اور کشتواڑ کے بعد تین دنوں میں لفٹینٹ گورنر کا یہ تیسرا ضلع کا دورہ تھا ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے 11.99 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے تعمیر شدہ گورنمنٹ ڈگری کالج کلہوتراں اور دریائے چناب پر 125 میٹر موٹر ایبل پُل کا افتتاح کیا جس میں سوئی گواری ڈوڈہ میں 7.30 کلو میٹر اپروچ روڈ 14.85 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنرنے نئے آئیڈیاز اور اختراعات کے فروغ کیلئے ایک وقف پورٹل بھی شروع کیا ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ایک چار جہتی حکمت عملی کا خاکہ پیش کیا جن میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو تیز کرنا ، نوجوانوں اور کسانوں کیلئے قرض کی دستیابی ، فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کو خصوصی حوصلہ دینا اور سب کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے طریقہ کار کو مضبوط بنانا شامل ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ لوگوں پر مبنی منصوبوں میں خدمت کی فراہمی اور روزی روٹی کے مواقع کے لحاظ سے قطار میں موجود آخری شخص کو ہدف بنانا چاہئیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی آر آئیز اور ضلعی انتظامیہ کو پروجیکٹوں کو مربوط کرنے اور ترقیاتی سرگرمیوں کی نشاندہی کرنے کی ضرورت ہے جو کنور جنس کے ذریعے لاگو کی جا سکتی ہیں ۔
لفٹینٹ گورنر نے کسانوں کی آمدنی بڑھانے کیلئے مداخلتوں کا جائیزہ لیا اور کسان برادری کے درمیان جدید زرعی ٹیکنالوجی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی ۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ کسانوں کو متنوع بنانے اور میکانائیزیشن ، آبپاشی کی سہولیات اور زراعت کی توسیع کے لئے یو ٹی حکومت کی اسکیموں کے فوائد حاصل کرنے کیلئے حوصلہ افزائی کریں ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا زراعت اور اس سے منسلک شعبے ڈوڈہ کیلئے اقتصادی سرگرمیوں کی خدمت اور حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ ہمارا زور فلوریکلچر کی کاشت بالخصوص میریگولڈ اور لیوینڈر کو مضبوط بنانے پر ہے تا کہ ڈوڈہ کو اس کی مسابقت کے لحاظ سے ملک میں بہترین قرار دیا جا سکے ۔ لفٹینٹ گورنر نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ سکاسٹ کے ساتھ مل کر زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کا ایک جامع ضلعی منصوبہ تیار کرے ۔ انہوں نے ایک ضلع ایک پروڈکٹ پر مزید توجہ دینے پر زور دیا تا کہ زرعی مصنوعات کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے جس کا براہ راست اثر کسانوں کی آمدنی پر پڑے ۔
لفٹینٹ گورنر نے جی ایم سی ڈوڈہ ، میڈیکل کالج کیمپس کی تعمیر ، رہائشی کوارٹرز اور تدریسی ہسپتال سمیت کلیدی پروجیکٹوں کی پیش رفت کے بارے میں جامع رپورٹ طلب کی ۔ بھدرواہ میں این ایچ 244، گورنمنٹ ڈگری کالج کستی گڑھ ، ڈوڈہ میں ملٹی پرپز انڈور اسپورٹس ہال ، گورنمنٹ پولی ٹیکنک ڈوڈہ ، گندھو میں 100 بستروں پر مشتمل ہسپتال اور جاری پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔
لفٹینٹ گورنر نے ٹھاٹھری ۔ گندھو سڑک کو قومی شاہراہ قرار دیا ۔ انہوں نے عمل آوری ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ زیر التوا بستیوں کو ترجیحی بنیادوں پر سڑکوں سے جوڑیں ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت مدد فراہم کرنے کیلئے نوجوانوں کی نشاندہی کرنے کیلئے ضلعی روزگار کا منصوبہ بنانے کی بھی ہدایت دی اور پنچائتی سطح پر خود روز گار پیدا کرنے کا ہدف بھی مقرر کیا ۔
گورنمنٹ میڈیکل کالج میں ٹیچنگ سٹاف اور ڈاکٹروں کی کمی کے مسئلے پر جواب دیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے پرنسپل جی ایم سی کو ہدایت دی کہ وہ تمام خالی آسامیوں کی تشہیر کریں تا کہ مقامی لوگوں کو خدمت کرنے کا موقع مل سکے ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ ’’ مریضوں کی بہترین دیکھ بھال اور جی ایم سی کے ہموار کام کیلئے ڈاکٹروں اور ٹیچنگ فیکلٹی کو شامل کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ۔ ‘‘
جل جیون مشن کے تحت ہونے والی پیش رفت کا جائیزہ لیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے محکمہ جل شکتی کو ہدایت دی کہ وہ مقامی اور نوجوان ٹھیکیداروں کو ٹینڈرنگ میں حصہ لینے کی ترغیب دیں تا کہ تمام ٹارگٹڈ اسکیموں کو وقت پر انجام دیا جا سکے ۔ جمع بندیوں کی ڈیجٹلائیزیشن اور اراضی پاس بُکس کی تقسیم کے بارے میں لفٹینٹ گورنر نے متعلقہ ریونیو حکام کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ رجسٹریشن کیلئے دفاتر کا دورہ کرنے والے عوام کو اس عمل میں غیر ضروری تاخیر کی وجہ سے پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔ ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ نے لفٹینٹ گورنر کو ضلع کے ترقیاتی منظر نامے اور پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل اور مختلف سرکاری فلاحی اسکیموں کے تحت مستحقین تک رسائی کو یقینی بنانے کیلئے ضلع انتظامیہ کی کوششوں کے بارے میں جانکاری دی ۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ مالی سال میں ضلعی کیپیکس کے تحت کُل 1683 پروجیکٹ مکمل کئے گئے تھے ۔
اس موقع پر لفٹینٹ گورنر نے مستفید ہونے والوں میں خصوصی طور پر معذور افراد کیلئے موٹر سائیکلیں تقسیم کیں اور بزرگ شہریوں کیلئے اسپورٹس میٹ کا بھی افتتاح کیا ۔
ڈی ڈی سی چئیر پرسن ڈوڈہ مسٹر دھنتر سنگھ کوتوال ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری مسٹر نتیشور کمار ، اے ڈی جی پی جموں ، ڈویژنل کمشنر جموں ، ڈی آئی جی ڈی کے آر رینج ، ایس ایس پی ڈوڈہ کے علاوہ ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران ڈی سی آفس کمپلیکس ڈوڈہ کے کانفرنس ہال میں منعقدہ میٹنگ میں موجود تھے ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈی جی پی نے ضلع کپواڑہ میں آگے کے علاقوں کا دورہ کیا

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پر عام تعطیل کا اعلان کیا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پر عام تعطیل کا اعلان کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پر عام تعطیل کا اعلان کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan