• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

وزیراعظم مودی نے ایم پی کو اپنی سالگرہ پر دیا تحفہ، کونو پارک میں چیتوں کو چھوڑا، تصویریں بھی لیں

Online Editor by Online Editor
2022-09-17
in اہم ترین, تازہ تریں, قومی خبریں
A A
وزیراعظم مودی نے ایم پی کو اپنی سالگرہ پر دیا تحفہ، کونو پارک میں چیتوں کو چھوڑا، تصویریں بھی لیں
FacebookTwitterWhatsappEmail

بھوپال، 17 ستمبر:
وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو اپنی سالگرہ پر مدھیہ پردیش کو خصوصی تحفہ دیا۔ انہوں نے نامیبیا سے لائے گئے آٹھ چیتوں کو کونو نیشنل پارک کے کوارینٹائن باڑے میں چھوڑا۔ یہاں وزیراعظم کے لیے 10 فٹ اونچا پلیٹ فارم جیسا اسٹیج بنایا گیا تھا۔ اس اسٹیج کے نیچے پنجرے میں چیتے تھے۔ وزیراعظم نے لیور کی مدد سے باکس کھول کر چیتوں کو کونو نیشنل پارک میں چھوڑا اور کیمرے سے ان کی تصویریں بھی لیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں سات دہائیوں کے بعد چیتوں کے دور کی بھی شروعات ہوگئی۔
اس سے قبل ہفتہ کی صبح 7.55 بجے نامیبیا سے ایک خصوصی طیارہ آٹھ چیتوں کو ہندوستان لیکر آیا۔ یہاں 24 لوگوں کی ٹیم کے ساتھ چیتے گوالیار ایئربیس پر اترے۔ یہاں اس کا روٹین چیک اپ ہوا۔ نامیبیا کی ویٹرنری ڈاکٹر اینا بسٹو بھی چیتوں کے ساتھ آئے ہیں۔ چیتوں کو نامیبیا سے خصوصی قسم کے پنجروں میں لایا گیا تھا۔ چیتوں کو گوالیار ایئربیس سے چنوک ہیلی کاپٹر کے ذریعے کونو نیشنل پارک لایا گیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کونو روانہ ہونے سے پہلے ایک خصوصی طیارے میں دہلی سے گوالیار پہنچے۔ وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، وزیر داخلہ نروتم مشرا اور گورنر منگو بھائی پٹیل نے یہاں ان کا استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ ایم پی کے لیے اس سے بڑا کوئی تحفہ نہیں ہے۔ ملک میں چیتے معدوم ہو چکے تھے اور ان کی بازآباد کاری ایک تاریخی قدم ہے۔ یہ اس صدی کا سب سے بڑا جنگلی حیات کا واقعہ ہے۔ اس سے مدھیہ پردیش میں سیاحت کو تیزی سے فروغ ملے گا۔
اس کے بعد وزیراعظم کونو پارک پہنچے اور باکس کھول کر چیتوں کو کوارینٹائن باڑے میں چھوڑا۔چیتوں کے باہر آتے ہی وزیر اعظم مودی نے تالی بجا کر ان چیتوں کا استقبال کیا۔ مودی نے کچھ تصاویر بھی کلک کیں۔ مودی 500 میٹر پیدل چل کر اسٹیج پر پہنچے۔ ان کے ساتھ گورنر منگو بھائی پٹیل، وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان بھی تھے۔ انہوں نے چیتا دوستا ٹیم کے ارکان سے بھی بات چیت کی۔
وزیراعظم نریندر مودی نے اس موقع پر نامیبیا کا اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے وہ وقت بھی دیکھا ہے جب قدرت کے استحصال کو طاقت کے مظاہرے کی علامت مان لیا گیا تھا۔ 1947 میں جب ملک میں صرف تین چیتے رہ گئے تھے تو ان کا بھی شکار کیا گیا۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ہم نے 1952 میں چیتوں کو کمیاب تو قرار دے دیا، لیکن ان کی بحالی کے لیے کئی دہائیوں تک بامعنی کوششیں نہیں کیں۔ آج، آزادی کے امرت کال میں، اب ملک نے نئی توانائی کے ساتھ چیتوں کی بحالی شروع کردی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ چھتیس گڑھ میں کوریا کے مہاراجہ نے 1947 میں چیتے کے تین بچوں کا ایک ساتھ شکار کیا تھا۔ چیتا کو حکومت ہند نے 1952 میں معدوم قرار دے دیا تھا۔ اس کے بعد آج ملک میں ایک بار پھر چیتے لوٹ آئے ہیں۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

مسئلہ کشمیر ۔ چند سوالات!

Next Post

مہاراجہ کے یوم پیدائش پر تعطیل کا اعلان کا سہرا جموں کشمیرکے ہر باشندے کو جاتا ہے ۔نرمل سنگھ

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
مہاراجہ کے یوم پیدائش پر تعطیل کا اعلان کا سہرا جموں کشمیرکے ہر باشندے کو جاتا ہے ۔نرمل سنگھ

مہاراجہ کے یوم پیدائش پر تعطیل کا اعلان کا سہرا جموں کشمیرکے ہر باشندے کو جاتا ہے ۔نرمل سنگھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan