سرینگر،18ستمبر:
بجلی (ترمیمی)بل 2022اور نجکاری کیخلاف احتجاج میں ملک بھر کے لاکھوں بجلی ملازمین اور انجینئر 23نومبر کو دارالحکومت دہلی میں ایک زبردست مظاہرہ کریں گے
سرینگر میں منعقدہ آل انڈیا پاور انجینئرز فیڈریشن (AIPEF)کی فیڈرل ایگزیکٹیو میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ ملک بھر کے پائو انجینئرز 23نومبر کو دہلی میں بجلی (ترمیمی)بل 2022اور نجکاری کیخلاف زبردست مظاہرہ کریں گے ۔فیڈرل ایگزیکٹو میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اگر مرکزی حکومت نے بجلی (ترمیمی)بل 2022کو منظوری کیلئے کوئی یکطرف کوشش کی تو ملک بھر کے تمام بجلی ملازمین اور انجینئرز ہڑتال پر جانے پر مجبور ہوجائیں گے ۔قابل ذکر ہے کہ آل انڈیا پاور انجینئرز فیڈرشن اپنا گولڈن جوبلی سال منا رہی ہے اور گولڈن جوبلی سال میں آل انڈیا پاور انجینئرز فیڈریشن کااجلاس پہلی بار آج سرینگر میں منعقد ہوا ۔اے آئی پی ای ایف کی تاریخ میں پہلی بارتنظیم کی فیڈرل ایگزیکٹو میٹنگ سرینگر میں منعقد ہورہی ہے ۔
جے کے ای جی اے کے صدر سچن تکو اور جنرل سیکرٹری پیرزادہ ہدایت اللہ نے مندوبین کا خیر مقدم کیا۔تلنگانہ ،اتر پردیش ،مہاراسٹر،اتراکھنڈ ،پنجاب ،چھتیش گڑھ ،مدھیہ پردیش ،جموں وکشمیر ،دامودر ویلی کارپوریشن کے تقریباً 50مندوبین نے میٹنگ میں شرکت کی ۔