سرینگر،20ستمبر:
جموں کشمیر انتظامیہ نے انتظامیہ میں پھیر بدل کرتے ہوئے 9کے اے ایس افسران کے تبادلے اور تقرریاں عمل میںلائی ۔ اطلاعات کے مطابق
جموں و کشمیر سرکار نے منگل کو کے نو افسران کے تبادلے اور تقرری کا حکم دیا۔
حکمنامہ کے مطابق فاروق احمد بابا (کے اے ایس) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، گاندربل کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر، اسٹیٹ ٹیکس سرینگر تعینات کیا گیا ہ۔ اسی طرح سے ڈاکٹر خالد حسین ملک(کے اے ایس)جنرل منیجر، ڈی آئی سی، ڈوڈہ، کا تبادلہ کرکے انہیں جوائنٹ ڈائریکٹر، ایمپلائمنٹ جموں تعینات کیا گیا جبکہ محمد اشرف، جوائنٹ ڈائریکٹر، ایمپلائمنٹ، جموںکو تبدیل کرکے انہیں جوائنٹ ڈائریکٹرمحکمہ تعلیم پونچھ تعینات کیا گیا ہے۔ محمد جہانگیر کھانڈے سب ڈویژنل مجسٹریٹ بجبہاڑہ جن کے پاس سب رجسٹرار، بجبہاڑہ کا اضافی چارج تھا کو جوائنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن (جنوبی) کشمیر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح سے حکمنامہ کے مطابق محمد روف رحمن، جو کہ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کے احکامات کے منتظر تھے کو جوائنٹ ڈائریکٹر، ایجوکیشن (سنٹرل)، کشمیر کے طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے اور تنویر احمد تنویر، سب رجسٹرار، اننت ناگ کو تبدیل انہیں سب ڈویژنل مجسٹریٹ بجبہاڑہ تعینات کیا گیا ، حکمنامہ میںمزید کہا گیا کہ شوبرا شرما(کے اے ایس) جو کہ ڈائریکٹر فرانسک سائنس لیبارٹری کے ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات تھی کو ڈائریکٹر انمل ہسبنڈری جموں کے طور پر تعینات کیا گیا ہے، محمد شاہد سلیم ڈار، اس طرح سے منیجنگ ڈائریکٹر، جے اینڈ کے ہاو¿سنگ بورڈ کو تبدیل کر کے ڈائریکٹرفرانسک سائنس لیبارٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
شبیر حسین کین، اسپیشل سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کو تبدیل کرکے منیجنگ ڈائریکٹر، جے اینڈ کے ہاو¿سنگ بورڈ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔