• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

فلوریڈا میں طوفان ’ایان‘ سے 23 ہلاکتیں، اربوں ڈالر کا نقصان

Online Editor by Online Editor
2022-10-01
in تازہ تریں, عالمی خبریں
A A
فلوریڈا میں طوفان ’ایان‘ سے 23 ہلاکتیں، اربوں ڈالر کا نقصان
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب ڈیسک
امریکہ کی جنوبی ریاست فلوریڈا میں آنے والے شدید طوفان ’ایان‘ سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے جبکہ نقصانات کا ابتدائی تخمینہ 40 ارب ڈالر کا لگایا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فلوریڈا کے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کہا ہے کہ اکثر ہلاکتیں سیلاب میں ڈوبنے سے واقع ہوئی ہیں۔ جبکہ دیگر مقامی نیوز ایجنسیوں بشمول ٹی وی چینل سی این این نے ہلاکتوں کی تعداد 45 بتائی ہے۔
شدید طوفانی ہواؤں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی اور کاروبار بند ہونے کے بعد اربوں ڈالر کے نقصان کی توقع کی جا رہی ہے جبکہ وسیع سطح پر بھی ملکی معیشت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔امریکی ماہر معاشیات گریگری ڈیکو نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ فی الحال نقصانات کا ابتدائی تخمینہ لگایا گیا ہے لیکن یہ واضح ہے کہ طوفان کے باعث معاشی سرگرمیاں دس دنوں سے زیادہ تک متاثر رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ طوفان ایان کی وجہ سے پروازیں منسوخ ہو رہی ہیں، بجلی معطل رہی ہے اور فصلیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ماہر معاشیات گریگری ڈیکو کے اندازے کے مطابق اس طوفان کے باعث فلوریڈا کی معاشی سرگرمیوں میں 6 فیصد تک کی کمی متوقع ہے اور امریکہ کی مجموعی ملکی پیداوار میں بھی 0.3 کی کمی ہوگی۔امریکی کمپنی ’کور لاجک‘ نے اندازہ لگاتے ہوئے کہا کہ تیز ہواؤں سے رہائشی اور کمرشل پراپرٹی تباہ ہونے سے 32 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے جبکہ سیلاب سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ 15 ارب ڈالر تک بھی جا سکتا ہے۔
کمپنی کے مطابق سنہ 1992 میں فلوریڈا میں آنے والے طوفان اینڈریو کے بعد سے حالیہ طوفان کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ریکارڈ تعداد میں گھر اور پراپرٹیز تباہ ہوئیں۔کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ اور ایس اینڈ پی گلوبل نے کل نقصانات کا تخمینہ 40 ارب ڈالر کا لگایا ہے جبکہ موڈیز کے مطابق یہ اعداد و شمار بڑھ کر 55 ارب ڈالر تک پہنچ سکتے ہیں۔
اس حالیہ طوفان کو امریکہ کی تاریخ کے دس انتہائی ’مہنگے‘ طوفانوں میں شمار کیا جا رہا ہے جس سے معیشت کو بہت زیادہ نقصان پہنچا۔امریکہ میں سال 2005 میں آنے والے طوفان کٹرینا سے 160 ارب ڈالر، ہاروے سے 124 ارب ڈالر اور 2017 میں آنے والے طوفان سے 111 ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

میگا اسٹار امیتابھ بچن کی سالگرہ پر فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا

Next Post

وزیر داخلہ امت شاہ کے دورے سے قبل مشتبہ سرگرمیوں میں تیزی، سیکورٹی فورسز الرٹ

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
مونیکا کوہلی جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر

خواتین وکلا عدالت میں چہرہ ڈھانپ کر پیش نہیں ہو سکتیں: جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ

2024-12-23
صدر دروپدی مرمو نے مختلف ریاستوں کے گورنر مقرر کیے، بنواری لال کا استعفیٰ قبول کیا

جمہوریہ کی قیادت میں قوم وجے دیوس کے موقع پر 1971 کی جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے:مرمو

2024-12-17
محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

2024-12-15
اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
Next Post
پونچھ میں لائن آف کنٹرول عبور کرنے والی پاکستانی خاتون گرفتار

وزیر داخلہ امت شاہ کے دورے سے قبل مشتبہ سرگرمیوں میں تیزی، سیکورٹی فورسز الرٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan