جموں ،11 اکتوبر:
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے منگل کو جسٹس علی محمد ماگرے کو جموں و کشمیر اور لداخ کی عدالت کا چیف جسٹس مقرر کیا۔ صدر جمہوریہ نے راجستھان کے موجودہ چیف جسٹس پنکج متل ہائی کورٹ کے تبادلے کا حکم دیا۔ آئین ہند کے آرٹیکل 217 کی شق (1) کے ذریعہ دیئے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے صدر نے جموں و کشمیر اور لداخ کی ہائی کورٹ کے جج جسٹس علی محمد ماگرے کو ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا۔
سپریم کورٹ کالیجیم نے 28 ستمبر کو جسٹس آف انڈیا یو یو للت کی سربراہی میں کالجیم کی میٹنگ میں جسٹس ماگرے کو ترقی دینے کی سفارش کی تھی۔