• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, ستمبر ۳۰, ۲۰۲۳
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

میانمار: کنسرٹ پر فضائی حملے میں 50 افراد ہلاک

Online Editor by Online Editor
2022-10-25
in تازہ تریں, عالمی خبریں
A A
میانمار: کنسرٹ پر فضائی حملے میں 50 افراد ہلاک
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب ڈیسک
میانمار میں اقلیتی گروپ کی جانب سے منعقدہ کنسرٹ پر فضائی حملے میں 50 افراد ہلاک ہو گئے، جس کی اقوام متحدہ اور مغربی سفارت خانوں نے مذمت کی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق میڈیا نے عینی شاہدین کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ شمالی ریاست کیچن میں تین طیاروں نے حملہ کیا جس میں شہری، مقامی گلوکاروں اور کیچن انڈی پینڈنس آرمی (کے آئی اے) کے افسران ہلاک ہوئے، ملٹری نے اب تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ فوجی حکومت کے ترجمان نے فوری طور پر اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا اور سرکاری ٹی وی کی جانب سے رات کو نیوز بلیٹن میں بھی اس واقعے کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔بی بی سی کے نمائندے نے بتایا کہ یہ واقعہ اے نانگ پا خطے میں پیش آیا جس میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہوئے جبکہ نیوز سائٹ ایراویڈے نے ہلاکتوں کی تعداد 100 کے قریب بتائی ہے تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔خیال رہے کہ میانمار کی فوج نے گزشتہ برس منتخب حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا جس کے بعد میانمار لڑائی جھگڑوں کی لپیٹ میں ہے، ملک بھر میں مسلح اور مزاحمتی تحریکیں جاری ہیں، جنہیں فوج زبردستی کچل رہی ہے۔
کے آئی اے کے ترجمان ناو بو نے بتایا کہ کیچن آرمی کے سیاسی ونگ کے قیام کی 62 ویں سالانہ تقریب کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے فون پر بتایا کہ یہ انتہائی غیر اخلاقی اور غلط عمل تھا جسے جنگی جرائم میں شمار کیا جاسکتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جب سے بغاوت شروع ہوئی ہے، میانمار آرمی اور حریف کے آئی اے کے درمیان جھگڑے جاری ہیں، کچین کے لوگوں کی خودمختاری کے لیے یہ لڑائی وقفے وقفے سے تقریباً 6 دہائیوں سے جاری ہے، کے آئی اے فوجی حکومت کے خلاف جاری مزاحمت کی حمایت کرتی ہے۔میانمار میں اقوام متحدہ نے بتایا کہ انہیں حملوں کی اطلاعات پر گہری تشویش اور دکھ ہے۔اقوام متحدہ کا بیان میں کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے غیر مسلح شہریوں کے خلاف فورسز کا استعمال غیر مناسب اور ناقابل قبول ہے۔میانمار میں سفارتی مشنز بشمول آسٹریلیا، برطانیہ، امریکا اور یورپی یونین کے اراکین نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فوجی حکومت بحران اور عدم استحکام کی ذمہ دار ہے اور یہ شہریوں کی حفاظت کی پرواہ نہیں کرتی، میانمار میں شیڈو نیشنل یونٹی گورنمنٹ نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مداخلت کریں اور فوری طور پر مظالم بند کروائیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ فوج نے اقوام متحدہ پر متعدد بار تنقید کی ہے، وہ اسے میانمار کے اندرونی معاملات میں مداخلت سمجھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپریشن میں دہشت گردوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ایسوسی ایشن آف ساؤتھ ایسٹ ایشین (آسیان) کی سربراہی کرنے والے کمبوڈیا نے بتایا کہ آسیان کے وزرائے خارجہ رواں ہفتے کے آخر میں ملاقات کریں گے جس میں میانمار کے بحران پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

دہلی این سی آر میں کل ہوئی آتش بازی کے سبب آلودگی کی سطح انتہائی خراب ہوئی

Next Post

مویشی جانوروں میں جلد کی بیماری کے بڑھتے معاملات کے درمیان حکومت کی طرف سے ایڈوائزی جاری

Online Editor

Online Editor

Related Posts

سالیہ پانزولہ میں اننت چتردشی میلہ دھوم دھام سے منایا گیا

سالیہ پانزولہ میں اننت چتردشی میلہ دھوم دھام سے منایا گیا

2023-09-30
ڈاکٹر درخشاں اندرابی حضرت بل میں صفائی مہم کی قیادت کی

ڈاکٹر درخشاں اندرابی حضرت بل میں صفائی مہم کی قیادت کی

2023-09-29
جموں و کشمیر کے 28 پولیس افسران کو آئی پی ایس میں شامل کیا گیا

جموں و کشمیر کے 28 پولیس افسران کو آئی پی ایس میں شامل کیا گیا

2023-09-29
معراج العالم کی اختتامی تقریب :درگاہ حضرت بل میں سب سے بڑی تقریب کا انعقاد

عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی

2023-09-29
سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل کا دورہ کشمیر، آپریشنل تیاریوں کا لیا جائزہ

سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل کا دورہ کشمیر، آپریشنل تیاریوں کا لیا جائزہ

2023-09-29
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے: پولیس

کولگام میں پنجاب کے دو منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد:پولیس

2023-09-29
کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک دو مارٹر شیل بر آمد

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک دو مارٹر شیل بر آمد

2023-09-29
ٹی۔ 20 ورلڈ کپ 2022 میں ہوگا کشمیری بلے کا استعمال

ہمیں ورلڈ کپ کا انتظار ہوتا ہے اور ہمیں دوگنی اجرت ملتی ہے

2023-09-29
Next Post
جموں و کشمیر میں لمپی سکن بیماری پھیلنے سے چالیس کے قریب مویشی ہلاک

مویشی جانوروں میں جلد کی بیماری کے بڑھتے معاملات کے درمیان حکومت کی طرف سے ایڈوائزی جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan