سرینگر،16نومبر:
03 نومبر کو اننت ناگ میں عسکریت پسندوں کے حملے میں دو غیر ریاستی مزدور زخمی ہو گئے تھے۔ ان میں سے ایک زخمی مزدور آج شام سکمز (SKIMS) سورہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ مرنے والے مزدور کی شناخت تل بہادر تھاپا (42) ولد گمن سنگھ ساکن نیپال کے طور پر کی گئی ہے۔
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں 03 نومبر کو عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک غیر مقامی مزدور منگل کی شام سکمز سورہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ایک پولس اہلکار نے بتایا کہ 03 نومبر کو اننت ناگ کے وانی ہامہ بُن دیالگام علاقے میں عسکریت پسندوں کے حملے میں دو غیر مقامی مزدور زخمی ہو گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور ان میں سے ایک کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے اسے 4 نومبر کو SKIMS سورہ ریفر کیا گیا تھا۔ سکمز سورہ میں زیر علاج شدید طور سے زخمی مزدور منگل کی شام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ مرنے والے مزدور کی شناخت تل بہادر تھاپا (42) ولد گمن سنگھ ساکن نیپال کے طور پر کی گئی ہے.