سرینگر /02فروری :
چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان جموں کشمیر کے دورے پر وارد ہوئے جس دوران انہوں نے موجودہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ سی این آئی کے مطابق چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان جمعرات کو ہنگامی طور پر جموں کشمیر کے دورے پر وارد ہوئے ۔ اس موقعہ پر ان کے ہمراہ شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل اپیندر دویدی بھی موجود تھے ۔
دورے کے دوران انہوں نے سرحدی علاقوں کا دورہ کرکے وہاں صورتحال کا جائزہ لیا جبکہ اس کے علاوہ فوجی افسران نے انہیں موجودہ سیکورٹی صورتحال، آپریشن کی تیاریوں اور فوج و شہریوں کے روابط کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقعہ پر انہوں نے سیکورٹی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے لائن آف کنٹرول اور اندرونی علاقوں پر اگلی پوسٹوں کا دورہ کریں گے۔جس دوران انہیں انسداد ملی ٹنسی کے گرڈ، ترقیاتی کاموں کیلئت آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔سی ڈی ایس نے فوجیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران، فوجیوں کو درستگی کے ساتھ انجام پانے والے آپریشنز کو سراہا۔
انہوں نے سپاہی شہریوں کے درمیان رابطے کی بہترین سرگرمیوں کی تعریف کی جس کے نتیجے میں ملی ٹنٹ کی بھرتیوں میں مجموعی طور پر کمی آئی ہے۔اس موقعہ پر انہوںنے زور دیا کہ سرحدوں پر امن بنائے رکھنے کیلئے چوکسی بڑھائی جائے جبکہ ساتھ ہی آپریشنوں میںتیزی لائی جائے تاکہ جموں کشمیر کو ملی ٹنسی سے پاک کیا جائے ۔