سرینگر۔2؍ جنوری:
جموںو کشمیر وقف بورڈ کی چیرپرسن درخشاں اندرابی نے جمعرات کو کہا کہ مزارات اور مساجد میں منقبت پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ اندرابی نے کہا، “کچھ لوگ مذہب کو اپنے ذاتی فائدے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو کہ بدقسمتی کی بات ہے۔
” انہوں نے مزید کہا کہ وقف بورڈ کے دائرہ اختیار میں آنے والے مزارات اور مساجد میں کہیں بھی منقبت، اوراد فاتحہ اور دعاء سب پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ اندرابی نے کہا کہ یہ کلمے صوفی بزرگوں کی طرف سے کشمیری عوام کے لیے تحفہ ہیں۔