• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

خسارے پر خسارہ، اڈانی گروپ کے 100ارب ڈالر ڈوب گئے

Online Editor by Online Editor
2023-02-02
in تازہ تریں, قومی خبریں
A A
خسارے پر خسارہ، اڈانی گروپ کے 100ارب ڈالر ڈوب گئے
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب ڈیسک
ایشیا کے امیر ترین شخص کے طور پر پہچانے جانے والے انڈین ٹائیکون گوتم اڈانی کی دولت میں تواتر سے کمی کے بعد انہیں گزشتہ چند دنوں میں مجموعی طور پر 100 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اڈانی گروپ نے اربوں ڈالر کے سٹاک کی فروخت روک دی ہے جس کے بعد ان کی کمپنیوں کے حصص ایک بار پھر گر گئے ہیں۔
اڈانی انٹرپرائزز میں حصص کی فروخت کا مقصد قرض میں کمی کے لیے تقریباً دو ارب 50 کروڑ ڈالر اکٹھا کرنا تھا۔تاہم بلومبرگ کے مطابق مارکیٹ کی قیمت گِرنے کی وجہ سے چھوٹے سرمایہ کار اس فروخت سے دور رہے لیکن ابوظہبی میں قائم انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی کے ساتھ ساتھی انڈین ٹائیکونز سجن جندال اور سنیل متل کا تعاون حاصل رہا۔
اس کے باوجود بدھ کو ممبئی میں اڈانی انٹرپرائزز کے حصص کی قیمت مزید 28.45 فیصد گر گئی۔اڈانی انٹرپرائزز کو مزید 10 فیصد کا نقصان ہوا جس کی وجہ سے اس کے حصص اور کئی دیگر اڈانی کمپنیوں میں ٹریڈنگ معطل کردی گئی۔
اڈانی انٹرپرائزز بورڈ نے رات گئے ایک بیان میں کہا کہ اس نے ’اپنے صارفین کے مفاد میں‘ شیئر کی فروخت کو آگے نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام ادائیگیاں واپس کر دی جائیں گی۔
فرم نے کہا کہ اس معاملے کو آگے بڑھانا ’اخلاقی طور پر درست نہیں ہو گا۔‘
اڈانی نے خود جمعرات کو ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ’ہماری کمپنی کے بنیادی اصول بہت مضبوط ہیں، ہماری بیلنس شیٹ صحت مند اور اثاثے مضبوط ہیں۔‘اڈانی کی ذاتی دولت میں کمی نے انہیں فوربز کی ٹاپ 10 امیر شخصیات کی فہرست سے باہر نکال دیا ہے اور ساتھی مکیش امبانی ایشیا کے امیر ترین آدمی کے طور پر آگے نکل گئے ہیں۔
سرمایہ کاری پر امریکی تحقیقاتی کمپنی ’ہنڈن برگ ریسرچ‘ کی جانب سے لگائے الزامات کے بعد گوتم اڈانی کی دولت میں نمایاں کمی ہوئی۔امریکی تحقیقاتی کمپنی نے اڈانی گروپ پر کئی دہائیوں سے سٹاک مارکیٹ میں ہیرا پھیری اور اکاؤنٹنگ فراڈ سکیم میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے ہیں۔امریکی جریدے بلومبرگ نیوز کے مطابق تین دنوں کے دوران اڈانی گروپ کی مارکیٹ ویلیو میں 68 ارب ڈالر کی کمی آئی تھی۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

مندیپ کور کشمیر کے نئے ڈویژنل کمشنر کے طور تقرری

Next Post

مزارات اور مساجد میں منقبت پر کوئی پابندی نہیں: درخشاں اندرابی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

2024-12-25
لوک سبھا انتخابات کے بعد ’’افسپا ‘‘ کی منسوخی پر غور کیا جائے گا ۔وزیر داخلہ

نکسلزم اور دہشت گردانہ تشدد سے نمٹنے میں سی آر پی ایف کا کردار قابل تعریف ہے : شاہ

2024-12-25
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
Next Post
درگاہوں پرنصب عطیات یا چندہ پیٹیاں ہٹانے کافیصلہ حتمی: ڈاکٹر درخشاں اندرابی

مزارات اور مساجد میں منقبت پر کوئی پابندی نہیں: درخشاں اندرابی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan