• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

مرکزی حکومت جموں و کشمیر میں دہشت گردی کو کنٹرول کرنے میں کامیاب رہی: امیت شاہ

Online Editor by Online Editor
2023-02-11
in اہم ترین, تازہ تریں, قومی خبریں
A A
مرکزی حکومت جموں و کشمیر میں دہشت گردی کو کنٹرول کرنے میں کامیاب رہی: امیت شاہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دلی ۔11؍ فروری:
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو یہاں کہا کہ مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر میں دہشت گردی کی سرگرمیوں، شمال مشرق میں شورش اور بائیں بازو کی انتہا پسندی پر قابو پانے میں کافی حد تک کامیابی حاصل کی ہے۔یہاں سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمی (ایس وی پی این پی اے) میں انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس)کے پروبیشنرز کے 74ویں بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ ہندوستانی سرکاری ایجنسیوں کی قیادت میں پورے ملک میں پولیس فورس نے آپریشن کیا۔ پاپولر فرنٹ آف انڈیا جیسی تنظیم کے خلاف ایک ہی دن میں کامیاب آپریشن کیا گیا ۔انہوں نے آئی پی ایس پروبیشنرز سے کہا کہ ملک کے اقتصادی مراکز کو محفوظ بنانے، غریبوں کے انسانی حقوق کے تحفظ، تحقیقات کو ثبوت پر مبنی بنانے اور سائبر اور مالیاتی فراڈ پر توجہ مرکوز کرنے کے علاوہ منشیات کے دہشت گردی کے روابط کو روکنے کے لیے ایک نئے انداز کی ضرورت ہے۔
شاہ نے کہا کہ اگر آپ آٹھ سالوں کی داخلی سلامتی کی صورتحال دیکھیں تو جموں و کشمیر، شمال مشرق اور بائیں بازو کی انتہا پسندی (ایل ڈبلیو ای( سے متاثرہ علاقے تین ہاٹ سپاٹ تھے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں زبردست کمی آئی ہے۔ شمال مشرق میں کئی عسکریت پسند تنظیموں کے ساتھ امن معاہدوں کے بعد 8,000 سے زیادہ کیڈر کو قومی دھارے میں لایا گیا اور ریاستوں کے ساتھ سرحدی تنازعات کو حل کرکے اور ترقیاتی کاموں کے ذریعے شمال مشرق میں امن قائم ہوا اور وہاں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ماؤنوازوں کی اعلیٰ قیادت پر قابو پالیا گیا ہے اور ایل ڈبلیو ای سے متاثرہ اضلاع کی تعداد 2010 میں 96 سے کم ہو کر 46 ہو گئی ہے۔
شاہ نے کہا، ‘ ‘آٹھ سال کے بعد، حکومت جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں، شمال مشرق میں شورش اور بائیں بازو کی انتہا پسندی پر قابو پانے میں کافی حد تک کامیاب رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘ ‘حال ہی میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پابندی لگا کر ہم نے دنیا کے سامنے ایک کامیاب مثال پیش کی ہے۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جمہوریت کے تئیں ہماری وابستگی کتنی مضبوط اور پختہ ہو چکی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، انسداد دہشت گردی کے قوانین کے مضبوط فریم ورک اور ایجنسیوں کی مضبوطی کی وجہ سے دہشت گردی سے متعلق واقعات میں کمی آئی ہے۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

پلوامہ: آتشزدگی کی واردات میں 2 مکان، 2 گاو خانے خاکستر

Next Post

دودھ گنگا نالہ سے ایک ہفتے کے اندر اندر تجاوزات ہٹائی جائیں :ایس ایم سی کمشنر

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
دودھ گنگا نالہ سے ایک ہفتے کے اندر اندر تجاوزات ہٹائی جائیں :ایس ایم سی کمشنر

دودھ گنگا نالہ سے ایک ہفتے کے اندر اندر تجاوزات ہٹائی جائیں :ایس ایم سی کمشنر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan