سرینگر11 فروری:
سری نگر میونسپل کارپوریشن نے ہفتے کے روز لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ دودھ گنگا نالہ کے اوپر تعمیر غیر قانونی ڈھانچوں کو ایک ہفتے کے اندر اندر ہٹٓ دیں ۔ آج جاری ایک نوٹس میں سری نگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اطہر عامر خان نے کہا کہ آلوچی باغ سے چھتہ بل تک دود ھ گنگانالہ سری نگر شہر میں سیلاب کو روکنے کئے لئے ایک اہم چینل ہے۔
آلوبی باغ سے چھتہ بل تک دودھ گنگا نالہ کی بحالی اور تجدید مرمت کا کام سرینگر سمارٹ سٹی لمیٹیڈ کے تحت ڈرینج سرکل سول اور ایس ایم سی کے ساتھ مل کر کام کرنے والی تعمیراتی ایجنسی کی جانب سے شروع کیا گیا ہے۔ نوٹس کے مطابق یہ پتہ چلا ہے کہ نالے کی جگہ پر متعدد تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات سامنے آئی ہیں جبکہ ان تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانا اور نالے کی بحالی شہر میں سیلاب اور طوفانی پانی کے انتظام کے لئے اہم ہے۔
لہذا اب اس پبلک نوٹس کے ذریعے ایسے تمام افراد تجاوزات کھڑی کرنےو الوں کو اس نوٹس کے جاری ہونے سے سات دن کا وقت دیا گیا ہے کہ وہ نالے پر اور اس کے ساتھ کھڑی تمام تجاوزات غیر قانونی ڈھانچوں کو ہٹادیں ایسا نہ کرنے کی صورت میں سری نگر میونسپل کارپوریشن کارروائی شروع کرئے گی۔ سری نگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اطہر عامر خان کی طرف سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق بعد میں ایس ایم سی کی جانب سے تجاوزات کرنے والوں کے خرچ پر انہدامی کارروائی کی جائے گی۔
