جموں،21 فروری :
حکومت نے بٹوٹ- ڈوڈہ- کشتواڑ روڈ پر سڑک حادثات روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے اقدام تجویز کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے بٹوٹ- ڈوڈہ- کشتواڑ روڈ پر سڑک حادثات کی روک تھام کے لئے اقدام تجویز کرنے کے لئے ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ی کمیٹی بٹوٹ- ڈوڈہ- کشتواڑ روڈ اور چناب وادی کے پہاڑی علاقوں میں سڑک حادثات کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجوہات کا پتہ لگائے گی اور اس سڑک کو حادثات سے پاک بنانے کے لئے اقدامات تجویز پیش کرے گی۔
یہ کمیٹی انجینئر ان چیف (سکریٹری ٹیکنیکل، پی ڈبلیو ڈی) کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ روڈ سیفٹی کونسل کے سکریٹری، این ایچ ڈی سی ایل جموں دفتر کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، ایس ای پی ڈبلیو (آر اینڈ بی) ڈوڈہ سرکل اور ایس ایس پی (ٹریفک رورل) جموں اس کمیٹی کے ممبران ہیں۔
