سری نگر،21 فرروی :
سٹیٹ انوسٹی گیش ایجنسی (ایس آئی اے) نے منگل کی صبح وادی کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔
یہ چھاپے ایس آئی اے میں درج ایک ملی ٹنسی کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی اے نے پولیس اور سی آر پی ایف اہکاروں کی مدد سے منگل کی صبح وادی کے جنوبی، شمالی و وسطی کشمیر کے پانچ مقامات پر چھاپے مارے۔
انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے بارہمولہ، اننت ناگ، پلوامہ، بڈگام اور سوپور میں نارکو ٹیرر کیس کے سلسلے میں چھاپے مارے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
