راجوری،05مئی:
جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کا آپریشن مسلسل جاری ہے۔ جمعہ کو ایک بار پھر عسکریت پسندوں کو سیکورٹی فورسز نے محاصرے میں لے لیا ہے۔ جموں و کشمیر کے راجوری کے کنڈی علاقے کے کیساری ڈھوک میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ ہوئی۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 2 سے 3 عسکریت پسندوں کو محاصرے میں لے لیا ہے۔ فوجیوں نے چارج سنبھال لیا ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بھی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی تصدیق کی۔