سرینگر/ جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے آج ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ اور دیگر حلقوں کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے اُن خاندانوں کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا جن کے عزیز کچھ عرصہ قبل اس جہان فانی سے رخصت ہوچکے ہیں ۔۔
پیپلزکانفرنس کی طرف جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لون نے ضلع کپواڑہ کے مختلف حلقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پارٹی کارکنوں کے ساتھ روبرو ملاقات کی اور ان غمزدہ خاندانوں سے ذاتی طور تعزیت کا اظہار کیا جن کے عزیز رحمت حق ہوئے تھے ۔انہوں نے کپواڑہ میں عبد العزیز پیر کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور غمزدہ عیال کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے شاٹھ گام کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے عبدالحمید خان سے ان کی والدہ کے انتقال پرُ ملال پر ان سے اظہار ہمدردی کیا۔ لون نے اس موقع پر کہا کہ ایک ماں کو کھونے کا درد و غم واقعی اذیت ناک ہوتا ہے ۔ لون نے عبد الحمید خان سے تعزیت پیش کرتے ہوئے ان کے خاندان کو پارٹی کی حمایت کا یقین دلایا۔
اس کے علاوہ سجاد غنی لون نے ہندواڑہ میں عبد القیوم حجام سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت پیش کی ۔ انہوں نے عبدالعزیز بٹ، منظور احمد بٹ اور محمد اشرف شاہ کے اہل خانہ سے تعزیت کے لئے اہگام کا بھی دورہ کیا اور ان کے اہل خانہ سے اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔
سجاد لون نے کہا کہ پارٹی غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی رہے گی اور انہیں ہر ضروری مدد فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں کرے گی۔اس موقع پر لون نے معاشرے میں آپسی ہمدردی اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ مثبت سماجی اقدار دوسروں کے دکھ اور درد کے لمحات میں ہماری رہنمائی کرتے ہیں ۔۔
سجاد لون کے ساتھ پارٹی کے سینئر لیڈر ایڈوکیٹ بشیر احمد ڈار، ڈی ڈی سی کپواڑہ کے چیئرمین عرفان پنڈت پوری، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر عبدالاحد کشمیری، ڈی ڈی سی راجوار سلیمان میر، ضلع یوتھ صدر منصور بانڈے سمیت دیگر کارکنان بھی ہمراہ تھے۔
