• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, ستمبر ۲۲, ۲۰۲۳
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

غیر موزوں موسمی صورتحال سے کسانوں کا حال بے حال

Online Editor by Online Editor
2023-06-06
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
غیر موزوں موسمی صورتحال سے کسانوں کا حال بے حال
FacebookTwitterWhatsappEmail

اننت ناگ: وادی میں بگڑتی موسمی صورتحال سے جہاں عام زندگی متاثر ہوئی۔ وہیں خاص کر زمین دار طبقہ سے وابستہ افراد میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کسانوں کے مطابق مسلسل موسم خراب رہنے سے نہ صرف میوہ باغات بلکہ دیگر فصلوں جن میں دھان کی پنیری اور سبزیاں بھی شامل ہیں کو بھاری نقصان ہوا ہے۔بارشوں کے سبب درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی جس کی وجہ سے میوہ باغات سمیت دھان کی پنیری کے نرسریز میں مختلف بیماریاں پھوٹ پڑی ہیں جس سے کسان ذہنی کوفت کا شکار ہو گئے ہیں۔
ضلع اننت ناگ کے مختلف علاقوں سے وابستہ کسانوں نے کہا کہ ابتر موسمی صورتحال نے انہیں کافی پریشان کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جون کے مہینہ میں سرما کا احساس ہے جس سے نہ صرف عام زندگی متاثر ہوئی ہے بلکہ زراعت کو کافی نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔کسانوں کا کہنا ہے کہ زراعت ان کی روزی روٹی کا واحد ذریعہ ہے،جس کے متاثر ہونے سے ان کا گزارا کرنا کافی مشکل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ موسم خراب رہنے کے سبب انہیں میوہ باغات میں حد سے زیادہ ادویات کا چھڑکاؤ کرنا پڑرہا ہے،جس سے ان کے اخراجات کافی بڑھ گئے ہیں۔کسانوں نے کہا کہ وہ پہلے ہی قرضہ کے نیچے دب چکے ہیں، اور اب مزید خرچہ بڑھ جانے سے ان پر قرضہ جات کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے کسان قرضہ (کے سی سی) معاف کرنے کا مطالبہ کیا۔
قابل ذکر ہے کہ وادی میں رواں برس خراب موسم نے کسانوں کا حال بے حال کر دیا۔غیر موزوں موسمی صورتحال نے کسانوں خاص کر میوہ صنعت سے وابستہ افراد کو مایوس کر دیا ہے۔رواں برس مسلسل موسم خراب رہنے کے دوران ژالہ باری ہونے سے فصلوں خاص کر میوہ باغات کو کافی نقصان پہنچا،جس سے باغ مالکان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔وہیں مسلسل بارشیں ہونے کے سبب درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے جس کی وجہ سے میوہ باغات میں اسکیب کی بیماری پھوٹ پڑی ہے،وہیں دھان کی پنیری کا موسم قریب ہے تاہم پنیری کی نرسری بھی ابتر موسم کی وجہ سے خراب ہو گئی ہیں۔اسی طرح مختلف تازہ سبزیوں کا بھی یہی حال ہے۔مسلسل بارشیں ،تیز ہوائیں اور ژالہ باری نے نہ صرف ہارٹیکلچر بلکہ ایگریکلچر سیکٹر سے وابستہ لاکھوں افراد کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

امسال ژالہ باری سے چیری فصل کو بے تحاشا نقصان ہوا، کاشتکار

Next Post

سری نگر میں چھیڑ چھاڑ کے الزام میں سکول پرنسپل گرفتار: پولیس

Online Editor

Online Editor

Related Posts

پلوامہ۔ ملک دشمن سرگرمیوں کی پاداش میں فیس بک ایڈمن گرفتار: پولیس

پلوامہ۔ ملک دشمن سرگرمیوں کی پاداش میں فیس بک ایڈمن گرفتار: پولیس

2023-09-21
سابق وزیر اور عوامی وفود نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

سابق وزیر اور عوامی وفود نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

2023-09-21
بھارت پر جسٹن  ٹروڈو کے الزامات سیاست  پر مبنی ۔  وزارت  خارجہ

بھارت پر جسٹن  ٹروڈو کے الزامات سیاست  پر مبنی ۔  وزارت  خارجہ

2023-09-21
ضلع ہسپتال گاندربل کے ڈاکٹروں کے خلاف مبینہ رشوت الزامات | ایل جی انتظامیہ نے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی

لل دید اسپتال میں جعلی ڈاکٹر کی گرفتاری ، حکومت کی جانب سے انکوائری آفیسر تعینات

2023-09-21
اسکول دوبارہ کھل گئے، آگے کیا ہوگا؟

تعلیمی میدان میں ضلع سرینگر کی کارکردگی مایوس کن

2023-09-21
پونچھ میں ٹریکٹر کی زد میں آکر معمر خاتون از جان

کولگام سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار از جان

2023-09-21
پونچھ میں ایل او سی پر 72 فٹ اونچا قومی پرچم لہرایا گیا

پونچھ میں ایل او سی پر 72 فٹ اونچا قومی پرچم لہرایا گیا

2023-09-21
مرکز کی جا نب سے ہینڈی کرافٹ محکمہ کوایک ہزار 404کروڑروپے تین برسوں کے دوران فراہم کئے گئے

مرکز کی جا نب سے ہینڈی کرافٹ محکمہ کوایک ہزار 404کروڑروپے تین برسوں کے دوران فراہم کئے گئے

2023-09-21
Next Post
سری نگر میں چھیڑ چھاڑ کے الزام میں سکول پرنسپل گرفتار: پولیس

سری نگر میں چھیڑ چھاڑ کے الزام میں سکول پرنسپل گرفتار: پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan