سری نگر، 6 جون: پولیس نے سری نگر میں ایک سرکاری ہائیر سکنڈری اسکول کے پرنسپل کو چھیڑ چھاڑ کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے موصوف پرنسپل کو پولیس اسٹیشن شالہ ٹینگ میں درج ایک ایف آئی آر میں گرفتار کیا ہے۔
سری نگر پولیس نے منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘شبیر احمد میر ولد غلام رسول میر ساکن جڈی بل سری نگر جو گورنمنٹ ہائیر سکنڈری سکول گنڈ حسی بٹ میں پرنسپل کی حیثیت سے کام کر رہا تھا، کو چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں شالہ ٹینگ پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کے دفعات 356 ڈی، 294 اور 506 کے تحت درج ایف آئی آر نمبر 31/ 2023 میں گرفتار کیا گیا’۔