سری نگر، 7 جون :
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں دوپہر کے بعد موسم کے کروٹ بدلنے سے گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کا سلسلہ 12 جون تک جاری رہ سکتا ہے تاہم اس دوران گرمی میں بتدریج اضافہ ہوگا۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہ سکتا ہے تاہم بعد دوپہر کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں 8 سے 12 جون تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران بعد دوپہر بارشوں کے مختصر مرحلے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔